قومی ہیروز کے اعزاز میں ہزارہ مغل یکجہتی فورم (پاکستان) کا پروقار تقریب

تحریر:ہزارہ مغل
hmyf-pakistan-5-20-02-2012پاکستان کے روایتی حریف بھارت کی سرزمین پر ہونیوالےپہلے ساؤتھ ایشین کراٹےچیمپنشپ ٢٠١١ میں ہزارہ مغل قوم کے نوجوانوں کلثوم ہزارہ (٢ گولڈ + ٢ سلور میڈل) محسن چنگیزی (١ گولڈ میڈل ) اور عبدالخالق چنگیزی (١ سلور میڈل ) نے ہندوستانی سرزمین پر پوری پاکستانی قوم اور پاکستان میں ہزارہ مغل قوم کا سر فخر سے بلند کردیا –

ان تینوں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان کے زیر اہتمام ١٩ فروری ٢٠١٢ بروز اتوار، چیرمن ہزارہ مغل یکجہتی فورم سردار مہدی حسن موسیٰ کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا . جس میں ہزارہ قوم کے آرمی اور سول افسرز،طلبہ وطالبات اور بزرگین نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

733834_446807228738003_367121067_n دسمبر٢٠١٢  میں لاہور میں منعقد ہونے والے 32 ویں نیشنل گیمز میں WAPDA کی نمائیندگی کرتے ہوئے کلثوم ہزارہ نے کراٹے کے مختلف مقابلوں میں 3 سونے کے تمغے جیتنے کا اعزار حاصل کیا۔
یاد رہے کہ کلثوم ہزارہ گذشتہ تین سالوں سے مسلسل خواتین کے کراٹے مقابلوں کی نیشنل چمپئین رہ چکی ہیں۔ 2011 میں انڈیا میں منعقد ہونے والے ساوتھ ایشین گیمز میں بھی کلثوم ہزارہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
بے شک کلثوم ہزارہ پاکستانی قوم کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام پوری دُنیا میں روشن کیا ہے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمّد سعادت نے تلاوت کلام پاک سے کیا .تلاوت کلام پاک ک بعد ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیر علی نے سپاس نامہ اور فورم کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی پیش کی .ہزارہ سٹوڈنٹ کراچی کی جانب سے فوزیہ لعل محمّد اور کوئٹہ سے تعلق رکنے والے ہزارہ سٹوڈنٹ اقبال حیدر نےہزارہ قوم کے نوجوانوں کےمسائل کے حل کے لیئےسپورٹ کی اہمیت بیان کی .نائب صدر دوم ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان حاجی لعل محمّد نے ہزارہ مغل قوم کے یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،چیرمن لوکل زکات کمیٹی گلشن اقبال ٹاؤن خیر محمّد خان نے نوجوانوں کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی اور ہزارہ مغل یکجہتی فورم کی کارکردگی کو بی سراہا-

ساؤتھ ایشین کراٹے چمپنشپ کے گولڈ میڈلسٹ کلثوم ہزارہ نے حوصلہ افزائی کرنے پر قوم ، استادوں اور ہزارہ مغل یکجہتی فورم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے قوم آئندہ بھی حوصلہ افزائی کریگی –

پاکستان کراٹے ایسوسیشن کراچی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکریٹری سرعبدالحمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے تینوں میڈلسٹ اور ہزارہ برادری کو مبارک باد پیش کی اور کامیابی کو شہید استاد سرور علی ہزارہ کے نام کیا اور شہید استاد سرور علی ہزارہ کو خراج تحسین بی پیش کیا –

بعد ازاں صدر محفل، سردار مہدی حسن موسیٰ نے ہزارہ مغل یکجہتی فورم کی جانب سے کلثوم ہزارہ ، محسن چنگیزی اور عبدل خالق چنگیزی کو اعزازی شیلڈ عطاکی اوراپنے خطاب میں استاد شہید سرور علی ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا.سردار مہدی حسن موسیٰ نے ہزارہ قوم کے جوانوں کو سخت محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کے لئے تعلیم اور کھیل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ہزارہ قوم کو درپیش مسائل سے متعلق اور انکے حل کے لئے چند اہم ہدایات دی –

ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان کے صدر حاجی قمردین نے پاکستان کراٹے فیڈرشن کراچی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکریٹری سر عبدل حمید اور فنانس سیکریٹری عبداللہ صحاب کو پھلوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا . حاجی قمردین نے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا . قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے بعد تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خدا سے نوجوانوں کی کامیابی اور قومی یکجہتی کے لئے دعا کی –

حواله:ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان


Join the Conversation